Categories: Latest News

پشاور: چمکنی پولیس کی اہم کارروائی: کمسن بچوں کو اغوا کرنے والے ملزمان گرفتار

پشاور: چمکنی پولیس کی اہم کارروائی: کمسن بچوں کو اغوا کرنے والے ملزمان گرفتار

پشاورلائیو: چمکنی پولیس نے کمسن بچوں کو اغوا کرنے والے ملزمان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت اہم ملزمہ کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بازیاب ہونے والے بچوں میں چار سالہ طفل صدام اور تین سالہ بچی طفلکہ (و) شامل ہیں، جنہیں بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے جدید سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کرتے ہوئے خاتون ملزمہ مسماۃ (ش) بیوہ یوسف کو گرفتار کرلیا۔ دیگر ملوث افراد میں محمد عمر اور کاشف شامل ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

افسرانِ بالا کی ہدایت پر بچوں کے اغوا کے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ ایس پی رورل ڈویژن انعام جان کی نگرانی میں اے ایس پی چمکنی سرکل حامد احسان وڑائچ اور ایس ایچ او تھانہ چمکنی عاکف انجم نے دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کو کامیابی سے مکمل کیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ دوسری جانب، بچوں کے والدین نے چمکنی پولیس کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے کیپٹل سٹی پولیس پشاور کا شکریہ ادا کیا۔

Recent Posts

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

16 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago