Categories: Latest News

کوہاٹ پولیس نے بچوں کے ساتھ زیادتی اور استحصال میں ملوث گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار

ویب ڈیسک: کوہاٹ پولیس نے بچوں کیے ساتھ زیادتی اور استحصال میں ملوث گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے قابل اعتراض ویڈیوز بھی برآمد کر لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کیساتھ زیادتی میں ملوث گینگ کے سرغنہ عرفان اور اسکے ساتھیوں فرحان، آفاق، ریحان، یاسر اور شاہد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ گینگ کے سرغنہ کے زیر استعمال ڈیوائسز سے قابل اعتراض ویڈیوز برآمد کر لی گئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزمان قابل اعتراض ویڈیوز کو سرعام شیئر کرنے کی دھمکی دے کر بچوں کا مزید استحصال کرنے کے لئے استعمال کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے. ایس ایچ او کینٹ جابر خان نے میری کالونی کوہاٹ کے رہائشی 13 سالہ متاثرہ لڑکے کے والد کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے بچوں کیساتھ زیادتی اور استحصال میں ملوث اس گینگ کو بے نقاب کرکے اسمیں شامل درندہ صفت ملزمان کو مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے نتیجے میں گرفتار کیا ہے اور انکے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا ہے. پولیس نے اس حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے اور مزید بھی اہم پیشرفت و متعلقہ انکشافات کی توقع کی جارہی ہے.

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

10 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

20 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago