پشاور:27مارچ 2021(پ ر)سی پیک سے منسلک ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پنیالہ میں محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ڈیرہ جات آف روڈچیلنج جیپ ریس کے دوسرے روز ماہر ڈرائیورز کی شاندار پرفارمنس۔ریس کو دیکھنے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت منسلک علاقوں سے سیاح امڈ آئے۔محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے تعاون، ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان اور فرنٹیئر 4×4 کلب کے زیراہتمام تین روزہ ڈیرہ جات آف روڈ چیلنج کی اختتامی تقریب کل منعقد ہوگی۔
ریس میں ملک کے مختلف شہروں سے نامور4×4 ڈرائیورنادر مگسی، صاحبزادہ سلطان، بابرخان، ماحم شیراز، سلمہ خان، زین محمود، ارشاد کاکاخیل، لیلا اخونزادہ سمیت دیگر ماہر ریسرز شریک ہیں۔ریس کے دوسرے روزسٹاک کیٹیگری میں 29 جبکہ پروفیشنل پری پیرڈکیٹیگری میں 22 ریسرز نے حصہ لیااس کے علاوہ خواتین کیٹیگری اور پروفیشنل موٹرسائیکل کیٹیگری میں بھی ریسرز نے اپنی مہارت دکھائی۔ ریس کا آغاز سی پیک سے منسلک پنیالہ سے ہوا اور گلوٹی کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریس کے اختتامی روز پری پیرڈ کیٹیگری کے ڈرائیورز اپنی پوزیشنز کیلئے مدمقابل ہونگے۔ گزشتہ روز ہونے والے مقابلوں میں پری پیرڈ کیٹیگری میں صاحبزادہ سلطان نے مقررہ ٹریک 1منٹ 53 سیکنڈ کیساتھ مکمل کرتے ہوئے پہلی، زین محمود نے ایک منٹ اور 54 سیکنڈ کے ساتھ دوسری، آصف فضل چوہدری نے ایک منٹ 55 سیکنڈ کیساتھ تیسری، جعفر مگسی نے ایک منٹ 56 سیکنڈ کیساتھ چوتھی جبکہ نادرمگسی نے 1 منٹ 57سیکنڈ کیساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ سٹاک رینکنگ میں صاحبزادہ فخر نے ایک منٹ 55 سیکنڈ کیساتھ پہلی،تیمور خواجہ نے ایک منٹ 56 سیکنڈ کیساتھ دوسری اور راشد گورایانے ایک منٹ 58 سیکنڈ کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…