Categories: Latest News

کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کاایڈونچر ٹورازم کے فروغ کیلئے سروائیول کیمپ کا انعقاد

پانچ روزہ کیمپ میں دنیا کے مشہور ڈسکوری چینل،نیشنل جیوکرافک اور آکسیجن کے ماہرین کی کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے ملک سے شریک نوجوانوں کو تربیت کا سلسلہ جاری
کیمپ میں خاتون ٹرینر کی بھی شرکت، سروائیول کیمپ کے انعقاد اور ٹریینگ سے نوجوانوں میں ایڈونچر ٹورازم، ٹریکنگ، کیمپنگ اور دیگر صحت مند سرگرمیوں کی جانب رجحان بڑھے گا۔
پشاور:04دسمبر2020(محمد سعد سے) خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کا صوبے کے نوجوانوں کیلئے بڑا اقدام۔ صوبے خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایڈونچر ٹورازم کے فروغ اور نوجوانوں میں بڑھتے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے دنیا کے مشہور ڈسکوری چینل،نیشنل جیوکرافک اور آکسیجن کے ماہرین کی خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام مالم جبہ سوات میں ملک کے نوجوانوں کیلئے سروائیول کیمپ میں ٹریننگ کا انعقاد۔ جس میں ملک بھر سے 75 مردو خواتین اس پانچ روزہ کیمپ میں شریک ہیں۔ سروائیول کیمپ میں دنیا کے ماہر اور تربیت یافتہ اساتذہ (ٹرینرز)نوجوانوں کو سروائیول کیمپ سے متعلق تریننگ دے رہے ہیں۔

1 / 10

محکمہ سیاحت، کھیل، آثارقدیمہ،میوزیم و امورنوجوانان خیبرپختونخوا کے زیرانتظام کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی خیبرپختونخوا کے تعاون سے یکم دسمبر سے شروع ہونے والے 5 روزہ کیمپ میں ڈسکوری چینل پر مہارت کے جوہر دکھانے والے شیڈخیل(Chad Keel)، نیشنل جیوکرافیک چینل کے ریضا ایرک اللہ بخشی (Reza Eric Allah Bakhshi)، نیشنل اتھلیٹ ثمر خان اور آکسیجن چینل سے منسلک کوڈی شیئرووڈ(Kody Sheerwood) صوبے کے نوجوانوں کو سروائیول کیمپ میں ٹریننگ دے رہے ہیں۔سوات کی وادی مالم جبہ میں کیمپ کے آغاز میں 5 مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کو مختلف برفانی مقامات پر بھیجا گیا جہاں انہیں سروائیول کیمپ میں مشکل پیش آنے والے لمحات جن میں میں ضرروی اشیاء کا استعمال، واٹر فلٹریشن، شیلٹر کا قیام، مشکل جگہ پر ضرورت پڑھنے پر آگ لگانا، مشکل سے نکلنے کے طریقہ کار اور دیگر مہارت کے بارے میں ٹریننگ دی جارہی ہے۔ کیمپ میں شریک ٹرینرزڈسکوری چینل، نیشنل جیوگرافک اور آکسیجن جیسے مشہور چینلز پر تربیتی کورسسز کرواچکے ہیں۔کورسز کرانے کا مقصد ایڈونچر اور صوبے کے نوجوانوں کو اس جانب راغب کرنا ہے تاکہ نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں میں شریک ہوسکیں۔ کیمپ کا پہلا مرحلہ نئے نوجوانوں کیلئے رکھا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں پہلے سے تربیت یافتہ نوجوانوں کو ٹریننگ دی جائے گی جن کا کیمپ 6 دسمبر سے 12 دسمبر تک منعقد ہوگا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

7 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

17 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago