1.5 Crore Pakistanis Have Left the Country to Work Abroad
اسلام آباد: بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران 7 لاکھ 62 ہزار 499 پاکستانی روزگار کے لیے بیرون ملک گئے، جن میں سب سے زیادہ افراد نے سعودی عرب کا رخ کیا۔
اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں سعودی عرب نے 5 لاکھ 30 ہزار 256 پاکستانی کارکنوں کو روزگار فراہم کیا، جو اس سال بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کا تقریباً 70 فیصد بنتا ہے۔ 1971 سے وسط 2026 تک مجموعی طور پر ایک کروڑ 51 لاکھ 30 ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے لیے رجسٹرڈ ہوئے، جن میں سے 78 لاکھ 69 ہزار 916 افراد نے سعودی عرب میں روزگار حاصل کیا۔
| Year | Workers registered for overseas employment |
|---|---|
| 2015 | 946,571 |
| 2016 | 839,353 |
| 2017 | 496,286 |
| 2018 | 382,439 |
| 2019 | 625,876 |
| 2020 | 225,213 |
| 2021 | 288,280 |
| 2022 | 832,339 |
| 2023 | 862,625 |
| 2024 | 727,381 |
| 2025 | 762,499 |
متحدہ عرب امارات 52 ہزار 664 پاکستانی کارکنوں کے ساتھ دوسرے بڑے خلیجی ممالک میں شامل رہا، جبکہ قطر نے 68 ہزار 376، بحرین نے 37 ہزار 726، عمان نے 9 ہزار 375 اور کویت نے 6 ہزار 590 پاکستانی کارکنوں کو ملازمت فراہم کی۔
| Destination | 2025 workers | 2024 workers | Cumulative (1971 to 2026) |
|---|---|---|---|
| Saudi Arabia | 530,256 | 452,562 | 7,869,916 |
| United Arab Emirates | 52,664 | 64,130 | 4,483,343 |
| Qatar | 68,376 | 40,818 | 488,787 |
| Bahrain | 37,726 | 25,198 | 297,775 |
| Oman | 9,375 | 81,587 | 1,078,102 |
| Kuwait | 6,590 | 1,883 | 199,275 |
رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے دوران 2020 اور 2021 میں بیرون ملک ملازمت کے مواقع میں نمایاں کمی آئی تھی، تاہم 2023 کے بعد صورتحال میں بہتری آئی اور پاکستان سے ہر سال 7 لاکھ سے زائد افراد روزگار کے لیے بیرون ملک جا رہے ہیں۔
| Skill category | 2024 workers |
|---|---|
| Unskilled | 366,092 |
| Skilled | 255,706 |
| Semi-skilled | 56,562 |
| Highly skilled | 29,434 |
| Highly qualified | 19,587 |
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں میں غیر ہنر مند اور ہنر مند کارکنوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ 2024 کے دوران 3 لاکھ 66 ہزار سے زائد غیر ہنر مند، 2 لاکھ 55 ہزار سے زائد ہنر مند، 56 ہزار نیم ہنر مند، 29 ہزار اعلیٰ ہنر مند اور تقریباً 19 ہزار اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد بیرون ملک روزگار کے لیے گئے۔
اسی عرصے میں سب سے زیادہ بیرون ملک جانے والے پیشوں میں مزدور، ڈرائیور، مستری، الیکٹریشن، انجینئر اور ڈاکٹر شامل رہے۔
| Non-Gulf destination | Workers (1971 to 2026) |
|---|---|
| Malaysia | 149,601 |
| Iraq | 100,348 |
| Libya | 81,818 |
| United Kingdom | 55,109 |
| Italy | 32,873 |
| Cyprus | 20,949 |
| South Korea | 20,642 |
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 2024،25 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ریکارڈ 38.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجیں۔ سعودی عرب 9.34 ارب ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا ذریعہ رہا، جبکہ متحدہ عرب امارات سے 7.83 ارب ڈالر موصول ہوئے۔ دونوں ممالک سے مجموعی طور پر 17 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر آئیں، جو پاکستان کی کل ترسیلات کا تقریباً نصف بنتی ہیں۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…