Categories: Latest News

پشاور: بھائیوں کا جھگڑا فائرنگ تک جا پہنچا ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

پشاور: بھائیوں کا جھگڑا فائرنگ تک جا پہنچا ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے تہکال میں گھریلو تنازع پر بھائیوں کا جھگڑا فائرنگ تک جا پہنچا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ غریب آباد میں پیش آیا، جہاں چوکی جہانگیر آباد کے انچارج نیک عمل خان ایک شکایت پر جائے وقوعہ پر پہنچے، تاہم اسی دوران فائرنگ شروع ہوگئی جس کی زد میں آکر پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

گھر میں لڑائی کی اطلاع

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کو گھر میں لڑائی جھگڑے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس پر چوکی جہانگیر آباد کے انچارج موقع پر پہنچے۔
پولیس کے مطابق اسی دوران بھائیوں کا جھگڑا فائرنگ تک جا پہنچا، اور فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی نیک عمل خان گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کے دوران ایک راہگیر فیصل الطاف بھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گھریلو تنازع فائرنگ کی وجہ قرار

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ایک بھائی گھر سے منتقل ہوگیا تھا اور اپنا سامان لینے واپس آیا تھا، سامان لینے کے دوران دوبارہ جھگڑا شروع ہوا، جس کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

فائرنگ میں ملوث افراد کیخلاف تحقیقات

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فائرنگ میں ملوث افراد سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں، آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا تھا، تاہم قانونی کارروائی جاری تھی۔

Publisher 

Recent Posts

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

16 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago