Categories: Latest News

پشاور: حیات آباد میں 105 کنال پر مشتمل جدید عوامی پارک کا افتتاح، 20 لاکھ شہری مستفید ہوں گے

پشاور: حیات آباد میں 105 کنال پر مشتمل جدید عوامی پارک کا افتتاح، 20 لاکھ شہری مستفید ہوں گے

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں 105 کنال پر محیط جدید عوامی پارک کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی، رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی، معاون خصوصی سمیع اللہ خان، حامد الحق، محمد عاصم خان، ایڈووکیٹ علی زمان، ضلعی صدر پی ٹی آئی رحیم شاہ، جنرل سیکرٹری خورشید عالم، پی ڈی اے، محکمہ بلدیات اور سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ کے حکام سمیت کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ پارک خیبرپختونخوا سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت تعمیر کیا گیا ہے اور ماحول دوست اصولوں کے مطابق جدید تفریحی، کھیلوں اور صحت افزا سہولیات سے آراستہ ہے۔ حکام کے مطابق اس منصوبے سے تقریباً 20 لاکھ شہری مستفید ہوں گے۔

پارک میں 12 گزیبوز، باسکٹ بال اور والی بال کورٹس، جاگنگ اور سائیکلنگ ٹریکس، اوپن ایئر جم، واک ویز، سولر پارکنگ شیڈ، فوڈ کیوسکس، اوپن ایئر ایمفی تھیٹر، خواتین، بچوں اور فیملیز کے لیے الگ تفریحی زون، بچوں کے کھیل کے میدان، جھولے، سینڈ پٹس، اسکیٹنگ زون، روز گارڈن اور خوبصورت لینڈ اسکیپنگ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات، گرین اسپیسز اور صحت مند طرز زندگی فراہم کرنا صوبائی حکومت کے ترقیاتی وژن کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید پارک نوجوانوں اور خاندانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کریں گے۔

انہوں نے منصوبے کی صرف تین ماہ میں تکمیل کو محکمہ بلدیات، پی ڈی اے اور سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ کی مؤثر کارکردگی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2026،27 صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام لے کر آیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پشاور کے لیے 200 ارب روپے کا خصوصی ترقیاتی پیکج مختص کیا گیا ہے، جبکہ ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ صرف شہری علاقوں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ دیہی پشاور اور صوبے کے دیگر اضلاع کو بھی یکساں ترقیاتی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت متوازن ترقی پر یقین رکھتی ہے اور رواں مالی سال کے دوران امن، ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کیا جائے گا۔

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

20 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago