Categories: Latest News

خیبرپختونخوا میں 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی ہدایت کردی گئی

خیبرپختونخوا میں 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی ہدایت کردی گئی

تمام ڈپٹی کمشنرز لوڈشیڈنگ کے اوقات کی مانیٹرنگ کریں، خرابی کی صورت میں کم سے کم وقت میں بجلی بحال کی جائے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے خط کا متن

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون 2024ء ) صوبہ خیبرپختونخوا میں غیر اعلانیہ بجلی بندش کے خلاف عوامی احتجاج کے بعد صوبے میں 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی ہدایت کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے نوٹس پر صوبائی محکمہ داخلہ نے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیا۔

صوبائی محکمہ داخلہ نے خط میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر 22 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، بعض اضلاع میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج بھی ہو رہے ہیں، وزیراعلیٰ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو پیسکو حکام سے میٹنگ کی ہدایات دی ہیں، تمام ڈپٹی کمشنرز لوڈشیڈنگ کے اوقات کی مانیٹرنگ کریں، کسی بھی ضلع میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے زائد نہ ہو، خرابی کی صورت میں کم سے کم وقت میں بجلی بحال کی جائے۔

دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ محسن نقونی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے معاملات افہام و تفہیم سے آئندہ 48 گھنٹوں میں حل کرنے پر اتفاق ہوا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے گرڈ سٹیشن میں داخل ہوکر بجلی بحال کرنے اور نیشنل گرڈ کو بجلی نہ دینے کی دھمکی کے بعد وزیر داخلہ نے علی امین گنڈا پور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس دوران وزیراعلی خیبرپختونخوا نے محسن نقوی کو اپنے تحفظات اور عوامی شکایات کے حوالے سے آگاہ کیا، دونوں شخصیات نے خیبرپختونخوا میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ پر اگلے دو روز میں مذاکرات اور مشاورت پر اتفاق کیا۔

بتایا گیا ہے کہ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وفاقی وزیرداخلہ نے افہام و تفہیم سے باہمی غلط فہمیوں کو دور کرنے پر اتفاق کیا، علی امین گنڈاپور نے محسن نقوی کو گرڈ اسٹیشنز کی حفاظت اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی، اس کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پوری کوشش ہے خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو، تمام وفاقی تنصیبات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

10 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago