Worst loadshedding in Peshawar, duration exceeded 18 hours
ویب ڈیسک ہم نیوز: تفصیلات کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقوں میں 16 سے 18 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور کے شہری علاقوں میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے سے تجاوز کرگیا۔
ترجمان پیسکو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بجلی کی طلب 3 ہزار 468 اور سپلائی 2250 میگا واٹ ہے۔ لائن لاسسز والے علاقوں میں معمول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
ترجمان پیسکو کے مطابق گرمی کی شدت سے بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ڈیمانڈ اور سپلائی میں واضح فرق ہونے کی وجہ سے لوڈ مینجمنٹ کی جاتی ہے۔ ساتھ ہی بجلی چوری اور بجلی کا غیر ضروری استعمال لوڈشیڈنگ میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔
دوسری طرف کراچی میں بھی بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا، کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے تجاوز کرگیا۔ عوام نے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کے دوران بھی بجلی غائب رہی، مسلسل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…