Categories: Latest News

بی آر ٹی فیز ٹوکیلئے 122ارب درکار،آئندہ سال کام شروع ہوگا

ویب ڈیسک: مشرق نیوز – پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ کے دوسرے مرحلہ پر ابتدائی تخمینہ کے مطابق صوبائی حکومت کو 55کروڑ 71لاکھ ڈالرز درکار ہوںگے جو ملکی کرنسی میں 122ارب 56کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں خیبر روڈ، کوہاٹ روڈ اور دلہ زاک روڈ کو مین کاریڈور میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ایبٹ آباد اور مینگورہ میں اربن موبلٹی کو بھی اسی منصوبے میں شامل کیا گیا ہے ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا کے مطابق پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے دوسرے مرحلے پر کام جولائی 2024میں شروع کیا جائے گا ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے بی آر ٹی فیز ٹو کیلئے 20کروڑ ڈالرز رکھے ہوئے ہیں جبکہ مزید 35کروڑ ڈالرز سے زائد کی ضرورت ہوگی۔
ابتدائی تخمینہ کے مطابق فیز ٹو کی فیٹ پر سب سے زیادہ 23ارب 67کروڑ48لاکھ روپے خرچ ہوںگے جبکہ بی آر ٹی فیز ٹو کیلئے 55کروڑ71لاکھ 15ہزار 931ڈالر درکار ہیں جو 122ارب 56کروڑ55لاکھ 4ہزار 908روپے بنتے ہیں فیز ٹو میں مین کاریڈور سے تین کاریڈور کو منسلک کرنے کی تجویز ہے جس میں خیبر روڈ کاریڈور پر 12ارب 12کروڑ97لاکھ، کوہاٹ روڈ کاریڈور پر 19ارب 91کروڑ10لاکھ جبکہ دلہ زاک روڈ کاریڈور پر 13ارب 87کروڑ23لاکھ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے چارسدہ روڈ پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے سڑکوں کی مرمت پر 2ارب 62کروڑ76لاکھ روپے خرچ کرنے جبکہ ڈپو کی تعمیر کیلئے 8ارب 6کروڑ روپے درکار ہوں گے۔
خیبر روڈ کاریڈور کو امن چوک سے لنک کرنے اور امن چوک پر کام مکمل کرنے پر 97کروڑ42لاکھ روپے خرچ ہوںگے بی آر ٹی کے ڈپو کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے 6ارب 51کروڑ روپے درکار ہونگے۔ ایبٹ آباد اور مینگورہ میں اربن موبلٹی کے ڈیزائن پر 2ارب 6کروڑ 91لاکھ روپے درکار ہوںگے ۔ مجوزہ 122ارب 56کروڑ روپے میں سے صوبائی حکومت 15ارب 98کروڑ68لاکھ روپے دے گی جبکہ باقی رقم ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرض لی جائے گی پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ کا پہلا فیز رواں برس مکمل ہونے کی توسیع دی گئی ہے
دسمبر تک بی آر ٹی کا فیز ون مکمل ہونے کے بعد آئندہ برس فیز ٹو پر کام شروع کیا جائے گا ۔ فیز ٹو کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے 20کروڑ ڈالر رکھے ہوئے ہیں اضافی رقم کیلئے فیزبلٹی سٹڈی مکمل کرنے کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک سے مذاکرات کئے جائیںگے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

6 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

11 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

19 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

20 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

22 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

24 hours ago