Categories: Latest News

پشاور میں مہنگی چینی فروخت کرنے پر 31 افراد کو جیل بھیج دیا گیا

پشاور  میں مہنگی چینی فروخت کرنے پر 31 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

جیو نیوز: سیکرٹری فوڈ عابد وزیر کے مطابق  پشاور میں سپر اسٹورز،دکانوں میں 200 روپے کلو چینی فروخت کرنے پر 31 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی فی کلو قیمت 176 روپے ہے جبکہ سپر اسٹورز اور دکانوں میں 200 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

سیکرٹری فوڈ کے مطابق چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے چینی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں مزید کمی آگئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں فی کلو چینی کی قیمت میں مزید 20 روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعد ایک کلو چینی 200 روپے میں فروخت کی جارہی ہے جب کہ بعض علاقوں میں چینی 205سے 210 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چینی کی فی کلو قیمت 225 سےکم ہوکر 220 روپے ہوئی تھی۔

ضلعی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 190روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پشاور میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت 172 روپے ہوگئی۔

ڈیلرز کے مطابق ہول سیل میں چینی کی 50 کلو کی بوری کی قیمت 8 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جب کہ پرچون میں چینی فی کلو 190 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب کی شوگر ملوں کا ایکس مل ریٹ بدستور 170 روپے کلو پر برقرار ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں چینی180 سے 190 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔

شوگر ڈیلرز کے مطابق جنوبی پنجاب کی چینی ملوں کا ہول سیل ریٹ 155 روپے کلو پر آگیا اور سینٹرل پنجاب کی چینی ملوں کا ہول سیل ریٹ 159روپے کلوپرآگیا ہے۔

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

12 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago