Categories: Latest News

نجی بینک کا ایریا منیجر کھاتے داروں کے 60 کروڑ لیکر امریکہ فرار

فیصل آباد میں نجی بینک کا ایریا منیجر کھاتے داروں کے 60 کروڑ روپے لیکر امریکہ فرار ہوگیا۔

ہم نیوز: میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد کے سوسا روڈ مدینہ ٹاؤن میں واقع نجی بینک کا ایریا منیجر 500 سے زائد اکاؤنٹ ہولڈرز کو ڈبل پیسے کا لالچ دے کر 60 کروڑ روپے لیکر امریکہ فرار ہوگیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق 500 سے زائد اکاؤنٹ ہولڈرز اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ایریا منیجر عمارکیانی 5 ماہ سے متوازی بینکنگ چلارہا تھا، ملزم نے کھاتے داروں کو زیادہ منافع کا لالچ دیکر رقم لی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق عمارکیانی نے رقم بینک میں جمع کرانے کے بجائے کھاتے داروں کو جعلی دستاویزات دیں۔

ملزم نے بینک کی 8 برانچز کے عملے کو بھی ساتھ ملا رکھا تھا۔ایف آئی اے کا مزید بتانا ہے کہ فراڈ میں ملوث دوسرے بینک افسران بھی یورپ فرار ہو گئے ہیں۔

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 hour ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

4 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

18 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago