Saudi Arabia Issues Strong Warning for Pakistani Hajj Pilgrims Carrying Naswar
جنگ نیوز: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آج پتا چلا کہ نسوار عام نہیں خاص لوگوں والی چیز بھی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے نسوار پر بجٹ میں ٹیکس لگانے کا تذکرہ چھیڑ دیا۔
انہوں نے کہا کہ فلاحی اور عوام دوست بجٹ پیش کر رہے ہیں، جس میں وفاقی بجٹ کےبعد کچھ چیزیں ایڈجسٹ کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ کچھ چیزوں پر ٹیکس کافی عرصے سے نہیں بڑھا، نسوار پر ٹیکس کےلیے کابینہ کے اجلاس میں بحث ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں بتایا گیا کہ نسوار عام لوگوں کے استعمال والی چیز ہے اس پر ٹیکس نہ بڑھائیں، لیکن آج پتا چلا کہ نسوار عام نہیں خاص لوگوں والی چیز بھی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے صحافیوں سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ بجٹ جیسے اہم مسئلہ کو چھوڑ کر آپ لوگ نسوار کے پیچھے پڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شکر ہے خود نسوار استعمال نہیں کرتا، لیکن جو لوگ نسوار استعمال کرتے ہیں انھیں برا نہیں سمجھتا۔
خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…
پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…
موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…
پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…
پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے…
پشاور بی آر ٹی کا نیا روٹ ڈی آر 17 شروع کرنے کا اعلان، چمکنی…