Categories: Latest News

پاکستان میں غیر ملکیوں کو 53 ہزار غیر قانونی شناختی کارڈز جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان میں غیر ملکیوں کو 53 ہزار غیر قانونی شناختی کارڈز جاری ہونے کا انکشاف

 ایڈیٹر ٹی این این : پاکستان میں غیر قانونی طور پر غیر ملکیوں کے مشکوک شناختی کارڈز پر 595 گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق غیر ملکیوں کو 53 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈز جاری کئے گئے ہیں۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق غیر ملکیوں کےنام پر 349 بے نامی جائیدادوں اور کاروبارکا بھی انکشاف ہوا ہے جنہیں چھان بین کے لیے ایف بی آر کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ساڑھے 7 ہزار جعلی شناختی رکھنےوالوں کے خلاف کیسز تیار کر لیے گئے ہیں جن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور ان کے شناختی کارڈز سمیت موبائیل فون سم بلاک  کرنے اور ان کے کاروبار اور جائیدادوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔

وزرات داخلہ نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں افغانوں کے نام پر 2343 مشکوک بینک اکاؤنٹس کی چھان بین مکمل کر لی ہے۔ جبکہ ملک میں موجود غیر قانونی تاجک شہریوں کو واپس  بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم افغان مدرسوں کے طلباء کے بارے میں غور جاری ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں موجود غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے پہلے اور  دوسرے مرحلے میں اب تک ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے منٹس کے مطابق غیرملیکیوں کی وطن واپسی کے دوسرے مرحلے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

5 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

16 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

23 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago