Categories: Latest News

افغان باشندوں کے پاکستان داخلے، غیرقانونی پاسپورٹ لینے کا طریقہ بے نقاب، 34 گرفتار

افغان باشندوں کے پاکستان داخلے، غیرقانونی پاسپورٹ لینے کا طریقہ بے نقاب، 34 گرفتار

افغان شہریوں کا جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر پاکستان سے بیرون ملک جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے میں ملوث 34 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے رضوان شاہ کے مطابق گرفتار ملزمان غیر قانونی طریقے سے چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار غیر ملکی افراد ناردہ سے جعلی پاکستانی شناختی اور پارسپوٹ بنا کر بیرون ملک جارہے تھے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان نے پاکستان داخلے کے فی کس بارہ ہزار روپے ادا کئے۔ نادرہ میگا سینٹر میں دو مشتبہ غیر ملکیوں کی گرفتاری کے بعد ہاسٹل پر چھاپہ مارا گیا۔

چھاپے کے دوران ہاسٹل سے مزید 32 غیرملکی گرفتار کئے گئے، غیر ملکیوں سے پاکستانی جعلی شناختی کارڈز، افغانی تزکرہ اور افغان پارسپوٹ برآمد ہوئے۔

ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار غیر ملکیوں میں نوجوان اور کم سن لڑکے شامل ہیں، گرفتار ملزمان ایجنٹ کے ذریعے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

ان کا مزید اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایجنٹ کی گرفتاری کے لیے ٹیم چھاپے مار رہی ہے۔ ملزمان پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ استعمال کرکے گلف ممالک جانے کا پلان تھا، نادرا اور پاسپورٹ آفس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔

via Daily AAJ

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

5 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

10 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

18 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

19 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

21 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

23 hours ago