Categories: Latest News

پشاور سے کراچی پہنچنے والی عوام ایکسپریس سے 5 کلو وزنی بم برآمد

کراچی کی کینٹ اسٹیشن پہنچنے والی ٹرین عوام ایکسپریس سے برآمد ہونے والا 5 کلو وزنی بم ناکارہ کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

جیو نیوز: پولیس کے مطابق عوام ایکسپریس میں بم کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فوری موقع پر پہنچ کر بم کو کنٹرول بلاسٹ کے ذریعے ناکارہ بنایا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ بم میں 2 کلو گرام دھماکا خیزمواد استعمال کیا گیا تھا جبکہ بم کا وزن 5 کلو تھا، دھماکا خیز مواد کو ٹائم ڈیوائس کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا جبکہ بم کو ڈیٹونیٹ کرنے کیلئے موٹر سائیکل کی بیٹری استعمال کی گئی تھی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہاکہ بم کا ممکنہ ہدف شمالی سندھ تھا، بم کا ٹائمر دن 12 بجے سیٹ تھا، دوپہر بارہ بجے ٹرین سکھریا روہڑی کے قریب تھی۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے  راجا عمر خطاب کا کہنا تھا کہ تخریب کاری کی کوشش کسی علیحدگی پسند جماعت کی ہوسکتی ہے،بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق بم سیاہ اور لال رنگ کے اسکول بیگ میں رکھا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بم کو  پشاور سے کراچی آنے والی ٹرین عوام ایکسپریس کی سیٹ کے نیچے چھپایا گیا تھا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

6 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

10 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

18 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

20 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

21 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

23 hours ago