Categories: Latest News

بی آر ٹی پشاور میں 10 ارب کی کرپشن کا انکشاف، ریفرنس تیار

پشاور: (دنیا نیوز) بی آر ٹی پشاور میں 10 ارب کی کرپشن کا انکشاف، نیب پشاور نے بی آر ٹی پشاور کرپشن کیس میں ریفرنس تیار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق بی آر ٹی پشاور کیس تحقیقات میں نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے قومی خزانے کو 10 ارب کے نقصان کا پتا چلایا ہے، نیب ٹیم نے ملزمان کیخلاف شواہد اکٹھے ہونے کے بعد تحقیقاتی رپورٹ تیار کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کنٹریکٹر نے مبینہ طور پر پی ڈی اے کی ملی بھگت سے فراڈ کے ذریعے بی آر ٹی کے ٹھیکے حاصل کیے، بی آر ٹی پر بنی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ صوبائی حکومت کے منظور شدہ شیڈول سے کئی گنا زیادہ ریٹ پر ادائیگیاں کی گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق بی آرٹی روٹس کی تعمیر میں ناقص آلات اور میٹریل کا استعمال ہوا تھا، مفرور ملزم مسعود شاہ کے انٹر پول کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کروانے کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پراجیکٹ کے اخراجات 49 ارب سے 66 ارب روپے تک غیرضروری طور پر بڑھائے گئے تھے، ڈالر ریٹ میں تغیر سے 50 ارب کے قرضے کی مکمل واپسی 150 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سبسڈی کی مد میں صوبائی حکومت سالانہ تین ارب سے زیادہ ادائیگی کر رہی ہے۔

Recent Posts

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

1 day ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

2 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

3 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

4 days ago

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز پشاور:…

4 days ago