Categories: Latest News

نشتر ہال قریب جیولرز سے 90 لاکھ چھیننے والا گروہ پکڑا گیا، 58 لاکھ برآمد

جنگ نیوز پشاور – (کرائم رپورٹر) – پشاور نشترہال کے قریب جیولرزسے 90لاکھ روپے راہزنی کی واردات میں ملوث راہزن گینگ پکڑا گیا جن سے 58لاکھ کی برآمدگی کرلی گئی ،ملزمان کا چوک یادگار میں نیٹ ورک ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے جنہوں نے دوموٹرسائیکلوں پر رکشے میں بیٹھے جیولرزکا پیچھا کرتے ہوئے اسلحہ کی نوک پر انہیں روکا اور بھاری رقم ہتھیانے کے بعد فرار ہوئے۔ گزشتہ روزتھانہ گلبرگ میں پریس کانفرنس کے دوران ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے کہا کہ 12 اپریل کو اکوڑہ خٹک کے رہائشی محمد عاصم ولد محمد اسرار جیولر شاپ سے رقم لیکر نکلے جنہوں نے نشترہال کے قریب اسلحہ کی نوک پر بھاری رقم چھیننے کی رپورٹ کی تھی جس پر تھانہ شرقی نے رپورٹ درج کی۔واردات میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنے کیلئے ڈی ایس پی کینٹ ریاض خلیل کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی گئی ،اس دوران سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سمیت دیگر شواہد کی روشنی میں متعدد مشکوک و جیل سے رہا عادی جرائم پیشہ افراد کوبھی شامل تفتیش کیاگیا جس کے دوران راہزن گروہ بے نقاب ہوا اور گینگ کے تین کارندوں غلام محمدعرف غلامے، رحمان اللہ اور شان عرف شانے کو گرفتار کیا گیا جو کہ پشاور کے علاقوں دیرکالونی، شاہین مسلم ٹاون اور نوے کلے باڑہ روڈ کے رہائشی ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 58 لاکھ ، دو پستول و موٹرسائیکل بھی برآمدکرلی گئی ۔ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے مزید بتایا کہ شان عرف شانے پہلے بھی وارداتوں میں ملوث رہاجبکہ ملزم غلام محمد پہلے بھی پکڑا گیا تھا۔گینگ کا ایک رکن روپوش ہے جسے گرفتارکرکے مزید برآمدگی کی جائے گی۔ ملزمان چوک یادگار میں بیٹھتے تھے اور خدشہ ہے کہ ان کا وہاں پر رابطے ہونگے۔ ملزمان کی عدالتوں سے رہائی کے سوال کے جواب میں ایس پی کینٹ نے کہا کہ کریمینل جسٹس سسٹم میں بعض کمزوریاں ہیں جس کیو جہ سے ملزمان جیلوں سے رہا ہوجاتے ہیں تاہم کینٹ کے علاقے میں سٹریک کرائمز میں پہلے کی نسبت واضح کمی آچکی ہے اور شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ان کی اولین ذمہ داری ہے ۔ گرفتار راہزنوں کی جسمانی ریمانڈ حاصل کرلی گئی جن سے مزید تفتیش جاری ہے

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

10 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago