Categories: Latest News

پراجیکٹ ملازمین کی موجیں ختم، یکساں تنخواہوں کاحکم

ویب ڈیسک – مشرق نیوز : خیبر پختونخوا حکومت نے تمام ترقیاتی منصوبوں میں منہ مانگی تنخواہ پر بھرتی ہونے والے ملازمین کی تنخواہیں دیگر ملازمین کے برابر کر دی ہیں مالی بحران کے باعث تمام ملازمین کو ایک جیسی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کی جانب سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، تمام انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز، اکائونٹنٹ جنرل ، ڈپٹی کمشنرز اور منسلک محکموں کے سربراہوں کو ارسال مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت صوبائی حکومت کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔
ایسے میں صوبہ کے تمام پراجیکٹ ملازمین کیلئے 2022کی پالیسی کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی لازمی ہے ایسے ملازمین جنہیں مارکیٹ کے مطابق منہ مانگی تنخواہوں پر بھرتی کیا گیا ہے
انہیں اب منہ مانگی تنخواہ ادا نہیں کی جائے گی بلکہ پراجیکٹ پالیسی کے مطابق ہی ادائیگی ہوگی۔ ایسے ملازمین جو منہ مانگی تنخواہ پر کام کرنے کو تیار ہیں اور پالیسی کے مطابق تنخواہ لینے سے انکار کرتے ہیں ان کے حوالے سے صوبائی حکومت نے واضح ہدایات دیتے ہوئے انہیں فارغ کرنے کی اجازت دیدی ہے محکمہ ترقی و منصوبہ بندی نے واضح کیا ہے کہ مستقبل میں کسی بھی ملازم کو مارکیٹ کے مطابق منہ مانگی تنخواہ کی ادائیگی کا کیس محکمہ ترقی و منصوبہ بندی نہ ارسال کیا جائے ۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

8 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago