A person who tried to go to America on fake documents under the guise of a cricket club was arrested
کراچی : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کرکٹ کلب کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔
جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کے عملے نے لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو کراچی سے گرفتار کیا جو کرکٹ کلب کی جعلی دستاویزات پر امریکا کا ویزہ حاصل کرکے کی کوشش کر رہا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے ملزم شکیل رفیق کو کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر سے گرفتار کیا گیا جس کے خلاف کارروائی امریکی قونصل خانے کی درخواست پر عمل میں لائی گئی۔
حکام کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے سجاد نامی ایجنٹ سے جعلی کرکٹ کلب کی دستاویزات حاصل کیں اور ملزم نے سجاد سے 32 ہزار اماراتی درہم کے عوض معاملات طے کیے۔
ایف آئی اے حکام کا بتانا ہے کہ ملزم نے ابتدائی طور پر 4 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے ادا کیے جبکہ بقایا رقم ویزہ لگنے پر ادا کرنا تھی۔
حکام کے مطابق ملزم نے امریکی قونصلیٹ میں اپنی وابستگی کرکٹ کلب کے ساتھ ظاہر کی، ملزم نے کرکٹ کلب سے وابستگی کے حوالے سے جو دستاویزات پیش کیں وہ جعلی ثابت ہوئیں جبکہ ملزم کرکٹ کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات بھی نہیں رکھتا تھا۔
ایف آئی اے کا مزید بتانا ہے کہ ملزم امریکی قونصلیٹ کے عملے کو دستاویزات کے حوالے سے تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا اور اس حوالے سے گرفتار ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں نامزد ایجنٹ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…