Categories: Latest News

پشاور یونیورسٹی میں بینائی سے محروم طالبہ نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

ذیشان کاکاخیل ایڈیٹر ٹی این این: پشاور کے علاقے ورسک روڈ سے تعلق رکھنے والی بینائی سے محروم طالبہ ثمینہ سعید نے مشکلات کے باوجود شعبہ اسلامیات میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا ہے۔

پشاور یونیورسٹی کی سالانہ کانووکیشن کی تقریب آج بروز پیر منعقد ہوئی جس میں ایک ایسی طلبہ نے بھی ڈگری کے ساتھ گولڈ میڈل بھی حاصل کرلیا ہے جو ہے تو بینائی سے محروم لیکن ان کا ویژن اور جزبہ ایسا ہے کہ انہیں دیکھ کر لوگوں کو رشک آتا ہے۔ پشاور ورسک روڑ سے تعلق رکھنے والی ثمینہ سعید نے جامعہ پشاور کے شعبہ اسلامک سٹڈیز سے ایم اے اسلامیات کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔

ثمینہ سعید کی ایک بہن اور دو چھوٹے بھائی ہے۔ انہوں نے اپنا تعلیمی سلسلہ آنے والے وقت میں بھی جاری رکھتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کسی کو بھی حوصلہ نہیں ہارنا چاہئے کیونکہ ہمت اور حوصلہ سے ہی انسان کامیابیوں کا اعلیٰ مقام حاصل کرتا ہے۔ ثمینہ سعید کا کہنا تھا کہ بینائی سے محروم یا کسی اور معذوری کے باعث کوئی انسان خود کو کسی سے کم نہ سمجھے اور اپنی محنت کریں اور اللہ پر یقین رکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح آج انہوں نے اپنی کلاس کے تمام طلبہ کو پیچھے چھوڑا تو باقی لوگ بھی آگے آکر بہت کچھ کرسکتے ہیں اور اپنے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ثمنیہ کے کلاس فیلوز بھی ان کی کامیابی پر خوش ہے۔ کہتے ہیں ثمنیہ تمام طلبہ کے لئے ایک مثال ہے کہ کامیابی محنت میں ہے اور جو لوگ محنت کرتے ہے وہی کامیاب ہو جاتے ہیں۔

ثمنیہ کے والد معصوم شاہ محکمہ زکوٰۃ و عشر سے بطور سنئیر کلرک ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ انہیں آج انتہائی خوشی محسوس ہوری ہے کہ ان کی بیٹی نے ماسٹر کی ڈگری گولڈ میڈل کے ساتھ حاصل کرلی ہے۔ ثمنیہ کے والد نے کہا کہ والدین کو اپنے بچوں کی تربیت بہتر طریقے سے کرنی چاہیئے ان کے بچے بھی ہر میدان پر کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

Recent Posts

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

16 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago