Categories: Sports

پشاور میں یتیم اور بے سہارا بچوں کے لئے چار روزہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز

پشاور میں یتیم اور بے سہارا بچوں کے لئے چار روزہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز

پشاور۔ ماڈل انسٹیٹیوٹ فار اسٹیٹ چلڈرن زمونگ کور پشاور میں محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام یتیم اور بے سہارا بچوں کے لئے چار روزہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند تھے، جنہوں نے فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ تقریب میں سیکرٹری کھیل محمد آصف، ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر اور محکمہ کھیل کے دیگر حکام بھی شریک تھے۔

افتتاح کے موقع پر زمونگ کور کے بچوں نے مارشل آرٹس اور روایتی اتنڑ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ حاضرین نے بچوں کے ٹیلنٹ کو خوب سراہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر کھیل نے کہا کہ اس فیسٹیول کا مقصد بچوں کو صحتمند سرگرمیوں کے مواقع دینا اور ان کے پوشیدہ ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت یتیم اور مستحق بچوں کے لئے مثبت سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ وہ بہتر مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔

Recent Posts

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

9 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

16 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

18 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

1 day ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago