Categories: Latest News

میڈیکل ٹیسٹ میں نقل اور پرچہ آؤٹ کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 19 ستمبر2023ء) پشاور پولیس نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیوٹوتھ کے ذریعے نقل اور پرچہ آؤٹ کرنے میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیوٹوتھ کے ذریعے نقل اور پرچہ آؤٹ کرنے میں ملوث ملزم مبینہ طور پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سکینڈل میں ملوث گروہ کا کارندہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کو پشاور کے علاقے فقیر آباد سے حراست میں لیا گیا، اس کی عمر 30 سال ہے اور ملزم پہلے بھی اس قسم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم امتحانی ہال میں پرچہ آؤٹ کرنے والے لوگوں سے رابطہ میں تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔دریں اثنا جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کےمعاملے پرایٹا کےدفتر کا دورہ کیا ایٹاحکام کی بنوں اور ڈی آئی خان کےملوث امیدواروں کےخلاف ایف آئی آرز درج نہ کرنےکی شکایت کی ایٹا حکام نے جے آئی ٹی کو ٹیسٹ کےطریقہ کار اور ایس او پیز سےمتعلق آگاہ کیا،جے آئی ٹی کو پرچوں کی تیاری، ترسیل اور نتائج سے بھی بریفننگ دی گئی ۔

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

24 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago