Categories: Latest News

پشاور: 8 سالہ بچی پر جنسی تشدد اور قتل  کرکے جلانے کے مجرم کو 3 بار سزائے موت

 پشاور – ایکسپریس نیوز: عدالت نے 8 سالہ بچی پر جنسی تشدد اور قتل کرکے جلانے کے مجرم کو 3 بار سزائے موت اور جرمانے کا حکم دے دیا۔

چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کی جج حنا مہوش کے روبرو  8 سالہ بچی پر جنسی تشدد کے بعد قتل کرنے اور جلانے کے مقدمے میں نامزد ملزم کے کیس کی سماعت  ہوئی، جس میں عدالت نے جرم ثابت ہونے ملزم کو 3 بار سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

پولیس کے مطابق ملزم آصف رضا عرف ملنگ نے 8 سالہ بچی کو جنسی تشدد کے بعد قتل کردیا تھا۔ ملزم نے بچی کو قتل کرنے کے بعد لاش جلا دی تھی اور جلی ہوئی لاش قبرستان میں پھینک دی تھی۔ملزم کے خلاف تھانہ بڈھ بیر میں 302,364 اور 376 سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج  کیا گیا اور تحقیقات مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کروایا گیا ہے۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے کے بعد ملزم کو 3 بار سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

واضح رہے کہ واقعہ 18 نومبر 2020ء کو پیش آیا تھا، جس کے خلاف  علاقے کے عوام نے کئی روز تک کوہاٹ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا تھا ۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

6 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

11 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

19 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

20 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

22 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

24 hours ago