ویب ڈیسک:رمضان المبارک کی آمد کے باوجود پشاور میں مہنگائی کی لہر بدستورجاری ،اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئیں جس سے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا۔
مارکیٹ ریٹ کے مطابق پیاز 200روپے کلو، ٹماٹر 120آلوسفید 50اور سرخ آلو 70روپے کلو ہونے لگے ۔
مٹر 170روپے، بھنڈی 240روپے لہسن 540 اور ادرک کی قیمت500 روپے فی کلو ، لیموں 120، پھول گوبی 90، شملہ مرچ 220اور بینگن کی 120روپے فی کلو فروخت جاری ہے ۔
دوسری جانب پھلوں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی نرخنامے کے طابق سیب کابلی 280، سیب گولڈن 180 اور سیب ایرانی 310 روپے کلو فروخت ہورہے ہیں ۔
:مالٹا پنجابی 180مالٹا سوات 330جبکہ کینو روپے 230درجن’امرود 280، آنار400 اور کیلا90سے180روپے فی درجن فروخت ہورہا ہے ۔
زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں کمی دیکھی گئی جس کے مطابق فی کلوقیمت 430 روپے پر آگئی جبکہ انڈے فی درجن 240روپے فروخت کئے جارہے ہیں۔
via Mashriq Tv
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…