Categories: Latest News

افغانستان کا پاکستان سے تجارت پر انحصار مزید بڑھ گیا

افغانستان کا پاکستان سے تجارت پر انحصار مزید بڑھ گیا۔

کسوٹی ڈیجیٹل: ذرائع کے مطابق نئی حکومت کے پہلے ہی ماہ میں افغانستان کے لیے برآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مارچ میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان کے لیے برآمدات میں 20.6 فیصد اضافہ ہوا۔ذرائع نے بتایاکہ فروری کے مقابلے مارچ کے مہینے میں افغانستان کے لیے برآمدات میں12.5 فیصد اضافہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ 2024 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 11 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ فروری 2024 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھیں۔ذرائع کے مطابق مارچ 2023 میں افغانستان کے لیے برآمدات کا حجم 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ مارچ میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان سے درآمدات میں 49.3 فیصد کمی ہوئی، مارچ 2024 میں افغانستان سے درآمدات کا حجم 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ مارچ 2023 میں یہ حجم 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تھا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

6 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

11 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

19 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

20 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

22 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

24 hours ago