Categories: Latest News

کراچی میں ڈی ایس ایل آر کیمرے کی مدد سے نظر آنے والا عید کا چاند

کراچی: کل شام کراچی میں ڈی ایس ایل آر کیمرے کی مدد سے نظر آنے والے اس چاند سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ چاند کتنا بریک تھا ۔۔ کیا اس چاند کو کھلی آنکھ سے بلکل واضح دیکھا جاسکتا ہے ؟‌ اسی وجہ سے جامعۃ الرشید کے شعبہ فلکیات کی طرف سے کی گئی پیشگوئی میں (کھلی آنکھ سے نظر آنے کا “معمولی امکان”) لکھا گیا تھا کیوں کہ واضح اور معمولی میں یہ فرق ہے کہ واضح کو ایسے سمجھیں جیسے آپ مغرب کی نماز کے بعد باہر نکلیں اور سامنے آپ کو بغیر کسی تلاش کے چاند بلکل واضح نظر آجائے اور معمولی امکان کی صورت میں اگر مطلع بلکل صاف ہو اور دیکھنے والا چاند دیکھنے کا ماہر ہو اور کافی تلاش کے بعد نظر آئے یا دوربین اور کیمرے کی ضرورت پڑے۔۔

یہ وضاحت اس لئے ضروری سمجھی گئی کیوں جب سے چاند کے حوالے پوسٹ کی گئی تب سے کافی تبصروں میں یہی کہا گیا کہ چاند کا واضح امکان ہے معمولی نہیں اور بعض نے اس معمولی کو عدم امکان ہی سمجھ لیا اور چاند کے اعلان کے بعد یہ کہنا شروع کردیا کہ آپ نے تو کہا تھا کہ امکان نہیں پھر کیسے نظر آیا ؟

اور مزید یہ کہ محکمہ موسمیات کی طرف سے پیشگوئی میں امکان اور عدم امکان کی بات کی جاتی ہے اور یہ نہیں بتایا جاتا کہ امکان کس حد تک ہے واضح ہے یا معمولی ۔۔ لہذا محکمہ موسمیات کی پیشگوئی میں “امکان” کے لفظ کو لے کر عوام الناس یہ سمجھ لیتے ہیں کہ چاند بلکل واضح ہوگا اور اسی طرح غلط فہمی پیدا ہوتی ہے۔۔
جبکہ جامعۃ الرشید کے شعبہ فلکیات کی طرف سے اس “امکان” کو “واضح” “معمولی” “انتہائی معمولی” “مشتبہ” اور “عدم امکان” کے ساتھ واضح کیا جاتا ہے ۔۔

تصویر : سید حسن فاروق ، کراچی

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

6 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

11 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

19 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

20 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

22 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

24 hours ago