Categories: Latest News

چاند رات پر بینک ڈکیتی، پشاور میں سنسنی خیز نقب زنی، کروڑوں کی لوٹ مار

چاند رات پر بینک ڈکیتی، پشاور میں سنسنی خیز نقب زنی، کروڑوں کی لوٹ مار

ویب ڈیسک: عید الفطر کی خوشیوں کے دوران پشاور میں ایک حیران کن اور تشویشناک واردات نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کر دیا، جہاں نہ صرف چاند رات پر بینک ڈکیتی کی واردات رونما ہوئی بلکہ نامعلوم ملزمان نے سکیورٹی کے تمام دعوؤں کو بھی چیلنج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان کی بھانہ ماڑی، کوہاٹ روڈ برانچ میں چاند رات پر ایک منظم نقب زنی کی بڑی واردات پیش آئی، ملزمان نے انتہائی مہارت کے ساتھ بینک کی پچھلی دیوار میں سوراخ کیا اور خاموشی سے اندر داخل ہو گئے، پولیس کے مطابق ڈاکو جدید آلات کے ساتھ آئے تھے اور انہوں نے ویلڈنگ سلنڈر کے ذریعے بینک کے مضبوط لاکر کو کاٹ کر توڑ دیا، ملزمان تقریبا ایک کروڑ 35 لاکھ روپے نقدی کے ساتھ ساتھ عوام کی امانت میں رکھا گیا قیمتی سونا بھی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے جدید تکنیکی بنیادوں پر تفتیش جاری ہے، جبکہ مختلف پہلوؤں سے کیس کا جائزہ لیا جا رہا ہے، یہ واردات نہ صرف سکیورٹی نظام پر سوالیہ نشان ہے بلکہ عید جیسے پرامن موقع پر شہریوں کے احساسِ تحفظ کو بھی بری طرح متاثر کر گئی ہے۔

Publisher 

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

15 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

22 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago