Categories: Latest News

اے پی ایس حملہ،ہائیکورٹ نے حکومتی اپیل پر کیس کا ریکارڈ مانگ لیا

ویب ڈیسک – مشیرق نیوز: پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل بینچ نے آرمی پبلک سکول پر حملہ کے الزام میں گرفتار 2ملزموں کا کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سیشن کورٹ منتقل کرنے کے خلاف دائر حکومتی اپیل پر کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ دو رکنی بنچ نے صوبائی حکومت کی اپیل کی سماعت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے آرمی پبلک سکول پر حملے کے مقدمے میں نامزد 2 ملزمان کمانڈر اور شکیل کا کیس سیشن کورٹ کو ارسال کر دیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ شکیل کی عمر 18سال سے کم ہے لہذا اے ٹی سی کورٹ اس کیس کی سماعت نہیں کر سکتا اور یہ اختیار سیشن کورٹ کا ہے۔
اے اے جی دانیال چمکنی نے عدالت کو بتایا کہ اس ضمن میں پشاور ہائیکورٹ کے ایک بنچ کے فیصلے کو بنیاد بناکر اس کیس کو سیشن کورٹ ارسال کیا گیا ہے۔ انہوں نے دلائل دیئے کہ کمانڈر جوینائل نہیں ہے جبکہ صرف شکیل جوینائل ہے اور کیس میں کم سے کم سزا عمر قید یا سزائے موت ہے ۔ اس لئے اس کو کسی طور سیشن کورٹ میں نہیں بھیجا جا سکتا اور یہ صرف اور صرف اے ٹی سی عدالت کا اختیار ہے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اس ضمن میں بعض شواہد بھی ریکارڈ کئے گئے ہیں اور یہ 2019 سے زیر حراست ہیں تو کس طرح ان کیسز کو اب سیشن کورٹ بھیجا جا رہا ہے لہذا اس حکم نامہ کو کالعدم قرار دیا جائے اور ملزمان کا اے ٹی سی میں ٹرائل جاری رکھا جائے ۔ عدالت نے کیس کا ریکارڈ 23 اگست تک طلب کرلیا۔

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

12 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago