Categories: Latest News

ہوشیار رہیے، جون میں خوفناک زلزلے کی پیشگوئی

ڈچ ماہر فرینک ہوگریبٹس نے ترکی میں زلزلے کی بھی تین دن قبل پیشگوئی کی تھی

ڈچ سیسمولوجسٹ فرینک ہوگریبٹس ایک بار پھر خوفناک انتباہ کے ساتھ سامنے آئے ہیں، اس بار انہوں نے جون کے پہلے ہفتے کے دوران ایک شدید زلزلے کے بارے میں خبردار کیا ہے جسے انہوں نے ”زبردست“ قرار دیا ہے۔

سماءنیوز : متنازع سائنسدان نے اس کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا اور لکھا کہ ’’جون کے پہلے ہفتے میں زبردست شدت کے زلزلے کی وارننگ، زیادہ ہوشیار رہیں‘‘۔

اپنی بات کی تائید میں فرینک نے اہم سیاروں کی پوزیشن کا حوالہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 4 اپریل سے زمین، مریخ اور یورینس کے درمیان قربت اور پورا چاند بہت نازک صورتحال ہے اور اس کے نتیجے میں بہت بڑا زلزلہ آسکتا ہے۔

تاہم فرنیک کا کہنا ہے کہ یہ زمین کی پرت اور اس پر دباؤ کی شدت پر منحصر ہے۔ انہوں نے اس بار یہ نہیں بتایا کہ یہ زلزلہ کس خطے میں آسکتا ہے۔

ہوگریبٹس کی بار بار وارننگ نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، خاص طور پر اس کیلئے کہ انہوں نے حالیہ عرصے میں آنے والے کئی زلزلوں یا جھٹکوں کی پیش گوئی کی تھی۔

ان میں سب سے اہم ان کی 6 فروری کو ترکی کی سرزمین پر آنیوالے تباہ کن زلزلے کی پیشی گوئی تھی جس میں 50 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی اور بے گھر ہوئے تھے۔

ہوگریبٹس نے اس سے تین دن قبل پیشگوئی کی تھی کہ ان علاقوں میں شدید زلزلہ آئے گا۔

ماہرین زلزلہ اور ماہرین ارضیات، ہوگریبٹس کے نظریات کو مسترد کرتے ہیں، کیونکہ بہت سے ماہرین اور مطالعات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ زلزلوں کی تاریخ کی قبل از وقت پیشی گوئی نہیں کی جا سکتی۔

ہوگریبٹس اپنے نظریات پر قائم ہیں اور سیاروں کی حرکت، ان کے قربت اور زمین پر ان کے اثرات کی وجہ سے آنیوالی تبدیلیوں اور زلزلہ کی سرگرمیوں کے بارے میں مزید پیش گوئیاں کرتے رہتے ہیں۔

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

24 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago