Categories: Latest News

پشاور،مطلوب موبائیل فونز سنیچر پولیس مقابلےکےبعد زخمی حالت میں گرفتار

پشاور،مطلوب موبائیل فونز سنیچر پولیس مقابلےکےبعد زخمی حالت میں گرفتار

پشاور۔ 30 مئی (اے پی پی):پشاورکےتھانہ فقیرآبادپولیس نے کارروائی کرتےہوئےموبائل فون چھیننےسمیت کئی سنگین مقدمات میں مطلوب سنیچر پولیس مقابلہ کے بعدزخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق موبائل فون سنیچرسے چوری شدہ موبائل فونز اور اسلحہ بھی برآمدہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ فقیرآباد مدثر حیات نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ ناکہ بندی پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جو رکنے کی بجائے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پر فائرنگ کرتےہوئے فرار ہونے لگے

پولیس نےتعاقب کرنے پر کراس فائرنگ کے دوران ایک ملزم لگ کر زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرا ملزم رات کی تاریکی میں فرار ہوگیا ۔گرفتار ملزم کی شناخت منصور سکنہ پتنگ چوک پشاور سے ہوئی ہےجس نےچاروزقبل مسمی عابد جاوید سے اسلحہ کی نوک پرموبائل فون چھین لیاتھا ۔ملزم کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے جبکہ ملزم نے دوران تفتیش فرارہونے والا اپنے دیگر ساتھی ملزم کا نام بھی بتا دیا، جس کی گرفتاری کیلئے اے ایس پی فقیر آباد سرکل محمد علیم کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔

Recent Posts

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

16 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago