Categories: Latest News

پشاور بی آرٹی: لاکھوں روپے چوری میں 2افغان باشندے ملوث نکلے

ویب ڈیسک – 10 نومبر 2023 : پشاور کے بی آرٹی سٹیشن میں 2افغان باشندے لاکھوں روپے کی چوری میں ملوث نکلے جو پکڑے گئے۔ ملزمان کا اصل تعلق افغانستان سے ہے جن سے لاکھوں روپے بھی برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ مدعی سہیل نواب نے تھانہ غربی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ بی آر ٹی اسٹیشن میں نامعلوم افراد نے ان سے لاکھوں روپے چوری کرلئے ہیں۔
ایس ایچ او غربی عبدالحمید خان کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کے ذریعے متعدد جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کوحراست میں لیکر پوچھ گچھ کی گئی اس دوران دوملزمان چوری واردات میں ملوث پائے گئے جن کی شناخت احمد ولد نبی اور ازان ولد طارق سے ہوئی ہے۔ ملزمان کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے مسروقہ رقم ڈھائی لاکھ روپے بھی برآمد کرلئے گئے اوران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں متعدد راہزنوں کو بھی پکڑا گیا ہے جن میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

via: Mashriq Tv

Recent Posts

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

10 minutes ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago