Peshawar; The eunuch was killed with a sharp instrument
ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ فقیر آباد پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقہ رنگ روڈ اباسین یونیورسٹی کے قریب پلازہ میں اپنے کمرے میں خواجہ سراء طاہر عرف غزل سکنہ تہکال کو چھری سے وار کرکے زخمی کیا ہے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا ہے زبح کا کوئی معاملہ نہیں ہے
اطلاع ملتے ہی اے ایس پی فقیر آباد سید طلال احمد شاہ اور ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد کامران خان کرائم سین عملہ کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا باریک بینی کیساتھ جائزہ لیا گیا
پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا جبکہ واقعہ سے متعلق اور ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کیساتھ ساتھ اصل حقائق جاننے کیلئے اے ایس پی سید طلال احمد شاہ کی نگرانی میں پولیس نے مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش کا آغاز کردیا ہے
اے ایس پی سید طلال احمد شاہ نے خواجہ سراء کمیونٹی کیساتھ ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ کیس کی باریک بینی کیساتھ تحقیقات کرکے ملوث کرداروں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کرینگے
انہوں نے واضح کردیا کہ خواجہ سراء کمیونٹی کی تحفظ کیلئے پشاور پولیس تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں
ابتدائی طور پر یہ معاملہ آپس میں کوئی ذاتی رجش ظاہر کیا جارہا ہے لیکن یہ کہنا ابھی قبل ازوقت ہوگا
اے ایس پی سید طلال احمد شاہ
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…