Categories: Latest News

چینی سرمایہ کار کمپنی کا خیبرپختونخوا میں سٹیل ملز لگانے میں دلچسپی کا اظہار

چینی سرمایہ کار کمپنی کا خیبرپختونخوا میں سٹیل ملز لگانے میں دلچسپی کا اظہار

پشاور۔ 09 فروری (اے پی پی):چین کی ایک سرمایہ کار کمپنی نے خیبرپختونخوا میں سٹیل ملز لگانے کےلئے توانائی کے شعبے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے چکدرہ سوات کوریڈور سے 120 میگاواٹ سستی پن بجلی کی خریداری کے لئے خیبرپختونخوا حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے معاون خصوصی برائے توانائی انجینئر طارق سدوزئی سے چینی سرمایہ کار کمپنی چائنہ سنچری سٹیل ملز کے ایک وفد نے انکے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر انجینئرطارق سدوزئی نے کہا کہ صوبے میں توانائی کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے صوبے میں توانائی کے قدرتی وسائل کو استعمال میں لاکر معیشت کو مزید مستحکم کیا جاسکتا ہے۔

خیبرپختونخوا میں بجلی کے ترسیلی نظام کومزید بہتر طریقے سے چلانے کے لئے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قائم ہونے والی خیبرپختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی جلد ہی پیڈوکے مکمل ہونے والے منصوبوں سے پیدا ہونے والی سستی بجلی کو اپنے نظام سے استعمال میں لاکر نئی تاریخ رقم کرے گی جو صوبے اور اسکے عوام کے لئے ایک اعزاز سے کم نہیں ہے۔ ایڈوائزر پاور طلاء محمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ کے پی ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی صوبے میں بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لئے 3 میگاپراجیکٹس شروع کرے گی اوراس سلسلے میں رواں سال کالام سے مدین تک 40 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی جس پر 8 ارب روپے خرچ ہونگے جو 18ماہ کی مدت میں مکمل کی جائے گی۔

اسی طرح دوسرے مرحلے میں مدین سے چکدرہ تک 80 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی جس پر 16 سے 18 ارب روپے لاگت کاتخمینہ لگایا گیاہے یہ منصوبہ 48 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ تیسرے مرحلے میں پیڈو کے موجودہ 171 میگاواٹ کے تکمیل شدہ اور مزید ایک ہزار میگاواٹ کے جاری منصوبوں سے پیدا ہونے والی سستی بجلی کو ایک لوپ کے ذریعے ترسیل کا ایک جدید نظام مرتب کا منصوبہ بھی شروع کیا جائے گا۔ اس موقع پر چینی سرمایہ کاروفد نے بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لئے مجوزہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہرکی۔

معاون خصوصی طارق سدوزئی نے چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے صوبے کی ترقی وخوشحالی کی طرف ایک مثبت اقدام قرار دیا ہے۔

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

37 minutes ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

17 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago