Categories: Latest News

پشاور بی آر ٹی پر تنقید، چیف ایگزیکٹو ٹرانس مستعفی

ویب ڈیسک: مارچ 8, 2023 پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے پر مسلسل تنقید اور بڑی کرپشن کے الزامات کے بعد ٹرانس پشاور کے چیف ایگزیکٹو فیاض خان نے استعفیٰ دیدیا انکا استعفیٰ کمپنی نے صوبائی حکومت کو ارسال کردیا ہے۔ نگران حکومت نے چند روز قبل پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے پر سوالات اٹھاتے ہوئے نگران حکومت نے تمام تحقیقاتی اداروں کو انکوائری کرنے کی ہدایت کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ بی آر ٹی میں اربوں روپے کی کرپشن ثابت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ان الزامات کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹرانس پشاور فیاض خان نے استعفیٰ دے دیا ہے اور وہ اپنے عہدے سے علیحدہ ہوگئے ہیں۔ ترجمان ٹرانس پشاور صدف کامل نے فیاض خان کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانس پشاور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیاض خان نے کمپنی کی پالیسی کے ضوابط کے مطابق استعفیٰ دیا ہے۔
فیاض خان اڑھائی برس تک کمپنی کے سربراہ رہے ہیں۔ استعفیٰ منظوری کیلئے صوبائی حکومت کو بھیج دیا گیا ہے۔ نئے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی تک صوبائی حکومت قائم مقام چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کرے گی دوسری جانب نگران وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف ایگزیکٹو ٹرانس پشاور گزشتہ ماہ فروری میں ہی ملک چھوڑ کر فرار ہوچکے ہیں۔

via: Mashriq Tv

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

5 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

10 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

18 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

19 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

21 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

23 hours ago