Categories: Latest News

پشاور : یوتھ منسٹر جدعون جوزف نے پشاور کے مختلف اقلیتی علاقوں کا دورہ کیا

یوتھ منسٹر جدعون جوزف نے پشاور کے مختلف اقلیتی علاقوں کا دورہ کیا اور ڈیجیٹل افراد شماری کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی اور ادارہ براۓ سماجی انصاف کی جانب سے آگاہی اشتہار تقسیم کئے اور اقلیتی افراد کو مردم شماری کی اہمیت بیان کی اور یوتھ منسٹر نے آگاہی کے دوران لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کے پاکستان میں بسنے والے ہر شخص بشمول مہاجر، معذور افراد، خواجہ سرا، اقلیتوں اور خانہ بدوشوں کو شمار میں اپنی درست معلومات فراہم کرنے کے بارے میں آگاہی دیں اور آگاہ کریں کہ مردم شماری میں اندراج کیلئے شناختی کارڈ ہونا ضروری نہیں ہے ۔
پشاور مشن ہسپتال میں نوٹس بورڈ پر ادارہ براۓ سماجی انصاف کی جانب سے آگاہی اشتہار نسب نصب کیا گیا اور انتظامیہ اور مشن اسٹاف کو آگاہی دی گئی اور پشاور صدر کمیونٹی ہال میں ڈسٹرکٹ نائب صدر عاصم کھوکھر سے ملاقات کی جس پر یوتھ منسٹر نے عاصم کھوکھر کو صدر کے اقلیتی علاقوں میں مردم شماری کےکام کو صاف اور شفاف طریقے سے کرنے اور زیادہ سے زیادہ آگاہی دینے کی ہدایت جاری کی جس پر ڈسٹرکٹ نائب صدر عاصم کھوکھر نے یوتھ منسٹر کو یقین دہانی کرائی ۔
یوتھ منسٹر جدعون جوزف اور راجیش موسی سیاسی اور سماجی رہنما نے پشاور کے مختلف اقلیتی علاقوں میں مردم شماری کی آگاہی اور صاف اور شفاف طریقے سے افراد شماری اور اندراج کے حوالہ سے رضاکروں کی ٹیم تشکیل کی۔
اس موقع پر مینورٹیز الائنس پاکستان کے یوتھ صدر یشوا دلاور بھی یوتھ منسٹر کے ہمرا تھے ۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

5 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

10 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

18 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

19 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

21 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

23 hours ago