Categories: Latest News

پشاور: عوام کو ریلیف، فیڈر کے بجائے ٹرانسفارمر کی سطح پر لوڈشیڈنگ کا فیصلہ

پشاور: عوام کو ریلیف، فیڈر کے بجائے ٹرانسفارمر کی سطح پر لوڈشیڈنگ کا فیصلہ

پشاور: بجلی لوڈشیڈنگ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے فیڈر کے بجائے ٹرانسفارمر کی سطح پر لوڈشیڈنگ نافذ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ بجلی چوری سے پاک اور باقاعدگی سے واجبات ادا کرنے والے ٹرانسفارمرز کو حتیٰ الامکان لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔

اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پشاور ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، پیسکو کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ایکس ای اینز نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسے علاقوں میں جہاں بجلی چوری نہیں ہو رہی اور صارفین باقاعدگی سے بل ادا کر رہے ہیں، وہاں موجود ٹرانسفارمرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھا جائے گا، جبکہ بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی والے ٹرانسفارمرز پر صورتحال کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔

کمشنر کے مطابق اس نظام کا ابتدائی طور پر چارسدہ کے مختلف علاقوں، متنی اور چمکنی سمیت دیگر منتخب علاقوں میں آزمائشی آغاز کیا جائے گا۔ کامیاب تجربے کے بعد اسے مزید علاقوں تک توسیع دینے پر غور کیا جائے گا۔

بجلی چوروں اور بڑے نادہندگان کے خلاف کارروائی

اجلاس میں بجلی چوری، کنڈہ مافیا اور بڑے نادہندگان کے خلاف کارروائی کے لیے تمام اضلاع میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ٹیموں میں پیسکو، پولیس، متعلقہ تحصیلدار، گرداور اور پٹواریوں سمیت دیگر متعلقہ افراد شامل ہوں گے۔

خصوصی ٹیمیں منگل سے بجلی چوروں اور بڑے نادہندگان کے خلاف کارروائی شروع کریں گی۔

کمشنر ریاض خان محسود نے پیسکو اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان رابطہ مزید مؤثر بنانے، بجلی کے واجبات کی وصولی تیز کرنے اور نئے میٹرز کی تنصیب کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو لوڈشیڈنگ میں ہر ممکن ریلیف دینا اولین ترجیح ہے اور ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو غیر ضروری عوامی مشکلات کا باعث بنیں۔

کمشنر نے واضح کیا کہ بجلی چوری کے خلاف کارروائی کسی مخصوص فرد یا علاقے کے خلاف نہیں بلکہ بجلی کے نظام میں بہتری، قانون کی یکساں عملداری اور باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین کو غیر ضروری لوڈشیڈنگ سے بچانے کے لیے کی جا رہی ہے۔

تمام متعلقہ حکام سے اقدامات پر ہفتہ وار پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے، جس میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی، واجبات کی وصولی، میٹرز کی تنصیب، بڑے نادہندگان کے خلاف اقدامات اور عوام کو فراہم کیے جانے والے ریلیف کی تفصیلات شامل ہوں گی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago