Registration and vending certificate mandatory for rickshaw pullers in Khyber Pakhtunkhwa
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے ریڑھی بانوں کے قانونی تحفظ سے متعلق کے پی پروٹیکشن آف وینڈرز بل 2026 منظور کر لیا، جس کے تحت صوبے میں ٹھیلا اور ریڑھی لگانے والے افراد کے لیے رجسٹریشن اور وینڈنگ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
نئے قانون کے تحت 14 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد ریڑھی بان کے طور پر رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ رجسٹرڈ وینڈرز کو کیو آر کوڈ پر مشتمل ڈیجیٹل وینڈنگ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔
قانون کے تحت رجسٹرڈ ریڑھی بانوں کو بلاجواز بے دخلی اور ہراسانی سے قانونی تحفظ حاصل ہوگا، جبکہ کسی سرکاری ملازم کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی صورت میں محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
کسی شہری یا دکاندار کی جانب سے ریڑھی بان کو ہراساں کرنے پر 20 ہزار روپے تک جرمانہ یا ایک ماہ تک قید کی سزا مقرر کی گئی ہے۔
وینڈنگ سرٹیفکیٹ معطل یا منسوخ ہونے کی صورت میں متعلقہ وینڈر کو اپیل کا قانونی حق بھی حاصل ہوگا۔ اپنا وینڈنگ سرٹیفکیٹ کسی دوسرے شخص کو فروخت یا منتقل کرنے پر 3 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔
حکام کے مطابق اس قانون کے ذریعے صوبے میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد ریڑھی بانوں کو پہلی مرتبہ قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں ریڑھی بان سالانہ 380 ارب روپے سے زائد کی معاشی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں، جبکہ اس غیر رسمی شعبے کا ملکی معیشت میں سالانہ حصہ تقریباً 130 ارب روپے بتایا گیا ہے۔ بہتر ریگولیشن کے ذریعے صوبائی حکومت کو سالانہ 2.5 سے 5 ارب روپے تک اضافی آمدن کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…