E-passport has been issued across the country
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت پاسپورٹس اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں پاسپورٹ کے نظام میں اہم اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔
جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاسپورٹ سروسز کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے سے متعلق مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ای پاسپورٹ نظام پر مکمل منتقلی سے پاسپورٹ سے متعلق جعلسازی اور فراڈ کے امکانات کا مؤثر خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پریمیم پاسپورٹ سروس حاصل کرنے والے شہریوں سے پاسپورٹ کی تیاری پر آنے والے اصل اخراجات کے مطابق فیس وصول کی جائے گی۔
حکام نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک کے اندر اور بیرون ملک پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری سروس کے لیے ابتدائی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور جلد ہی شہریوں کو ان کی دہلیز پر پاسپورٹ فراہم کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
اجلاس میں یکم جولائی سے تمام پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس نظام نافذ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، جبکہ آن لائن پاسپورٹ درخواستوں کو پاک آئی ڈی پلیٹ فارم پر منتقل کیا جائے گا تاکہ درخواست گزاروں کو مزید سہولت فراہم کی جا سکے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے بزنس پاسپورٹ سے متعلق پالیسی کو بھی جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایف بی آر کے ساتھ مشاورت مکمل کی جائے۔
اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس اینڈ امیگریشن محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیر داخلہ کو جاری اصلاحات اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…