On the instructions of the Prime Minister, the ECC approved the supply of wheat to Khyber Pakhtunkhwa.
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد 9 مارچ 2026 کے بعد نافذ کیے گئے تمام ایندھن بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
حکومتی فیصلے کے مطابق یہ اقدام حالیہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور ایران، امریکا کشیدگی کے دوران نافذ کی گئی ہنگامی پابندیاں ختم کر دی جائیں گی۔
تاہم 3 اور 10 جون 2026 کو کاروباری اوقات کار سے متعلق جاری کیے گئے احکامات بدستور نافذ رہیں گے۔ موجودہ شیڈول کے مطابق دکانیں، بازار، شاپنگ مالز، ڈپارٹمنٹل اسٹورز اور تجارتی مراکز رات 9 بجے بند ہوں گے۔
اسی طرح شادی ہالز، مارکیز اور دیگر تقریباتی مقامات رات 10 بجے تک بند کرنے ہوں گے، جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے، کھانے پینے کے مراکز، کریانہ اسٹورز اور پھل و سبزیوں کی دکانیں رات 11 بجے تک کھلی رہ سکیں گی۔ البتہ ہوم ڈلیوری اور ٹیک اوے سروسز ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسیز، ہسپتال، کلینکس، میڈیکل لیبارٹریز، بیکریز، تنور، دودھ و ڈیری شاپس، پٹرول اور سی این جی اسٹیشنز، الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز، جمنازیم، کھیلوں کی سہولیات، آئی ٹی کمپنیاں اور کال سینٹرز بھی قبل از وقت بندش کے شیڈول سے مستثنیٰ رہیں گے۔
حکومت نے واضح کیا ہے کہ 9 مارچ 2026 سے قبل نافذ کفایت شعاری اقدامات بدستور برقرار رہیں گے۔
دوسری جانب ایندھن بچت مہم کے تحت معطل کی گئی متعدد سرکاری سہولیات بھی بحال کر دی گئی ہیں۔ ان میں جمعہ کی ہفتہ وار تعطیل کی بحالی، سرکاری گاڑیوں کے لیے مکمل ایندھن کوٹہ کی فراہمی اور ایندھن بچانے کے لیے 60 فیصد سرکاری گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹانے کا فیصلہ واپس لینا شامل ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ان اقدامات کا مقصد معمولات زندگی اور سرکاری امور کو مکمل طور پر بحال کرنا ہے جبکہ توانائی کے استعمال میں توازن برقرار رکھنے کے لیے دیگر پالیسیوں پر عملدرآمد جاری رکھا جائے گا۔
پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف خیبر…
سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…
خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…
پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…
موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…
پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…