Categories: Latest News

پشاور کے پبلک پارکوں میں مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

پشاور میں صوبائی حکومت کی جانب سے پبلک پارکوں میں مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورکی زیرصدارت اجلاس میں پشاور میں پبلک پارکوں میں مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ اگلے مرحلے میں وائی فائی سہولت دیگر شہروں میں دی جائے گی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں ناصر باغ روڈ پر جلد بی آر ٹی سروس شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے پشاور کی خوبصورتی کیلئے پی ڈی اے کو پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کے اطراف کھمبوں پر گملے نصب کر کے مصنوعی پودے اور پھول لگائے جائیں اور ہیڈ پلوں اور عمارتوں پر خطاطی اور نقش و نگار کیے جائیں۔

اس کے علاوہ علی امین نے کہا کہ پشاور میں اسٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے، اور یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی کو ریڈور کے اطراف سڑک کی بحالی پر کام کیا جائے۔

via Geo News

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

24 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

1 day ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago