Categories: Latest News

پشاور: واپڈا افسران کیلیے مفت بجلی یونٹس کے خاتمے کا فیصلہ معطل

پشاور (اے آر وائی): واپڈا افسران کیلیے مفت بجلی یونٹس کے خاتمے کا وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن پشاور ہائی کورٹ نے معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

پشاور ہائی کورٹ میں پیسکو افسران کی مفت بجلی یونٹس خاتمے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں واپڈا افسران کی مفت بجلی یونٹس خاتمے کا فیصلہ معطل کیا گیا۔

عدالت نے معطل کیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔ وفاقی حکومت اور واپڈا کو نوٹس جاری کیا گیا۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پیسکو افسران نے مفت بجلی فراہمی کیلیے درخواست دائر کر دی، 5 دسمبر کو ایک اعلامیہ کے ذریعے سہولت کو ختم کیا گیا تھا، نگراں حکومت کے پاس اس کا اختیار نہیں ہے۔

رواں ماں 6 دسمبر کو بجلی کمپنیوں کے افسران کیلیے مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق گریڈ 17 سے 21 کے افسران کیلیے مذکورہ سہولت ختم کی گئی تھی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ مفت یونٹس کے بجائے افسران کو رقم ملے گی۔ سہولت ختم کرنے کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوا تھا۔ فیصلے کا اطلاق ڈسکوز، جنکوز، واپڈا، این ٹی ڈی سی ملازمین پر لاگو ہوا تھا۔

Recent Posts

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

10 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

17 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

19 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

1 day ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago