Decision to take strict measures against those who attack grid stations in Khyber Pakhtunkhwa
اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں گرڈ اسٹیشنوں پر حملوں کے واقعات پر پاور ڈویژن نے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔
ضیغم نقوی (ایکسپریس نیوز): پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ وہ گرڈ اسٹیشنز پر حملوں اور قبضہ کا معاملہ وزرات داخلہ کے ساتھ اٹھائے گی، حملہ کرنے والوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کی جائیں گی اور ملوث افراد کو پرنٹ میڈیا پر بھی بے نقاب کیا جائے گا۔
پاور ڈویژن نے پیسکو کے چیئرمن بورڈ کو ارسال مراسلے میں مزید کہا ہے کہ گرڈ اسٹیشنز پر حملے کرنے والوں کے خلاف بلا خوف ایف آئی آر کٹوائی جائے، اگر مقامی پولیس کارروائی سے کتراتی ہے تو پیسکو عملہ سیشن جج کے پاس جائے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ اگر پولیس اور سیشن جج ایف آئی آر کے معاملے حل نہ کریں تو تو پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے، پشاور ہائی کورٹ سے تجربہ کار قانونی مشیر کے ذریعے حل طلب کیا جائے۔
پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پشاور کے ایم پی اے اور درگئی کے تحصیل ناظم کے واقعے پر بھی کارروائی ہوگی، پیسکو کے گرڈز اور دیگر تنصیبات کی حفاظت کیلئے فرنٹیئر کانسٹبلری کی خدمات لی جائیں گی۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…