Peshawar live, Urdu News, Khyber news, PESHAWAR NEWS TODAY, Peshawar News in Urdu, Peshawar Latest News, urdu news peshawar, #PeshawarLive, Breaking News, Peshawar Sports News, daily aaj, mashirq news, latest news, news alrt, peshawar, khyber pakhtunkwa, kp updates,
ٹی این ین: مشیر صحت نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈو کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ کے ملازم کو معطل کردیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر مشیر صحت ڈاکٹرریاض انور نے ایکشن لے کر ملازم کو معطل کردیا۔
مذکورہ ملازم مریضوں کیساتھ بدتمیزی اور نازیبا زبان استعمال کرتا تھا جس کی وجہ سے اس کے خلاف ایکشن لیا گیا۔
مشیر صحت کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کا ہر ملازم ایک مسیحا ہونا چاہیے۔ مریضوں کا آدھا علاج عملے کے رویے سے ہوتا ہے۔
مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے بتایا کہ ایسے رویوں کی وجہ سے عوام سرکاری ہسپتالوں کا رُخ نہیں کرتے۔ ایسے رویوں سے سرکاری ہسپتالوں کے ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے۔
اس حوالے سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کی گئی ہے کہ ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ او پی ڈی کے اردلی سبحان اللہ نے رولز کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی۔
نوٹیفیکشن کے مطابق ملازم کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر دو رُکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ کمیٹی تین دن کے اندر اندر رپورٹ پیش کریگی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اردلی مریضوں کے ساتھ بدتمیزی کرتا ہے اور انکے لیے نازیبا زبان کا استعمال بھی کرتا ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…