ویب ڈیسک: پشاور سنٹرل جیل سمیت خیبرپختونخوا کی دیگر جیلوں میں قیدیوں میں ایڈز اور ہیپاٹائٹس کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چمکاڈر مالٹا کھا لیتا ہے تو کیا ہوتا ہے؟
خیبرپختونخوا میں جیلوں میں قید افراد کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کی دستاویزت سامنے آئی ہیں، دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا کی جیلوں میں 196 قیدی متعدی بیماریوں میں مبتلا ہیں، سب سے زیادہ 138 قیدی ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہیں جبکہ 29 قیدی ہیپاٹائٹس بی، 25 ایڈز اور 4 قیدی ٹی بی میں مبتلا ہوچکے ہیں، دستاویز کے مطابق سب سے زیادہ 47 بیمار قیدی پشاور سنٹرل جیل میں ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق خیبرپختونخوا کی جیلوں میں 13 ہزار 76 قیدیوں کی گنجائش ہیں جبکہ جیلوں میں موجود قیدیوں کی تعداد 14 ہزار 321 بتائی جا رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جیلوں میں موجود قیدیوں میں صرف 2 ہزار 897 سزا یافتہ ہیں اور 11 ہزار 424 قیدی فیصلوں کے منتظر ہیں جبکہ انڈر ٹرائل قیدیوں کا تناسب 79 فیصد ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…