Categories: Latest News

بجلی کے بڑے بل، شہریوں نے کنکشن منقطع کروانا شروع کر دیئے

ویب ڈیسک ستمبر 8, 2023 : بجلی کے بلوں میں خوفناک ترین اضافہ کے باعث مزدور طبقے نے اپنے گھروں کے بجلی کے کنکشن منقطع کرنا شروع کردیئے ہیں۔ بیرو زگاری بڑھنے کے باعث صورتحال بہت سنگینی کی جانب بڑھ رہی ہے، آئی پی پیز کے پرانے معاہدوں پر فوری طور پرنظر ثانی کی جائے، پنجاب سے ٹیکسٹ بک بورڈ کاکام واپس پشاورمنتقل کیا جائے۔ پاکستان بزنس فورم کے سینئر نائب صدر مشتاق خلیل کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں دو مہینوں کے دوران بیروزگاری میں 70فیصد سے ز ائد کا اضافہ ہوا ہے۔
مہنگائی کے باعث گزشتہ دو مہینوں کے دوران امن وامان کی صورتحال بگڑ گئی ہے، ایک چھوٹی فیملی بھی مہنگائی کے باعث پچاس ہزار روپے میں گزارہ نہیں کر سکتی۔ مزدور طبقے نے بجلی کے بل جمع نہ کرنے کے باعث اپنے گھروں کے بجلی کے کنکشن منقطع کردیئے ہیں۔ پشاور کے کاروباری مراکز سنسان ہونے لگے ہیں ۔گزشتہ چار مہینوں کے دوران پشاو ر کے مختلف علاقوں میں سات سو سے زائد کاروباری مراکز بند ہو گئے ہیں جبکہ مزیدکاروباری مراکز کے بند ہونے کے امکانات ہیں۔ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سختی سے اقدامات ہونے چاہئے۔

via: Mashriq Tv

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

12 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago