Categories: Latest News

عیدالفطر جمعہ یا ہفتہ؟ عوام عجیب کشمکش میں مبتلا

ہم نیوز: گزشتہ کئی روز سے شوال کے چاند سے متعلق پیشگوئیوں کا سلسلہ جاری ہے، ماہرین فلکیات نے پاکستان میں ہفتے کو عیدالفطر ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے، جس کی سربراہی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، پاکستان میں حتمی فیصلہ چاند کے نظر آنے یانہ آنے پر ہوگا۔

پشاور کی تاریخی مسجد قاسم میں پرائیویٹ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت ہوتاہے، سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے برعکس مفتی پوپلزئی عیدالفطر پہلے ہونے کا اعلان کرتے رہے ہیں اور عموماً عیدالفطر سعودی عرب کے ساتھ ہی منائی جاتی رہی ہے۔

اس بار سعودی عرب کے سربراہ فلکیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں عید ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی، فلکیاتی مرکز کے مطابق سعودی عرب میں جمعرات کو عید کا چاند نظرآنے کا امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب سعودی گزٹ کا کہناہے کہ عیدالفطر 21 اپریل بروز جمعتہ المبارک ہو گی جبکہ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے جمعرات کو عید کا چاند دیکھنے کی اپیل بھی کر رکھی ہے، عید کا فیصلہ چاند دیکھنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

دیکھنا یہ ہے کہ اگر سعودی عرب میں عیدالفطر بروز جمعتہ المبارک ہوتی ہے تو کیا مفتی پوپلزئی کے زیراہتمام نجی رویت ہلال کمیٹی بھی عید کا اعلان جمعہ کو کرے گی، اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر پاکستان بھر میں چاند کی رویت کے حوالے سے اختلاف کی روایت برقرار رہے گی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

6 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

10 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

18 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

20 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

21 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

23 hours ago