Categories: Latest News

خیبرپختونخوا میں بے گھر افغان افراد کے لئے ٹول فری ہیلپ لائن کا قیام

 ایڈیٹر ٹی این این : خیبرپختونخوا میں بے گھر افغان افراد کے لئے ٹول فری ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کی مقامی سماجی تنظیم بلیو وینز نے اقوام متحدہ کے ادارے آئی او ایم پاکستان کے تعاون سے ایک ٹول فری ہیلپ لائن”مرستا” (0800-02828) کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصدخیبر پختونخوا میں صنفی اور جنسی تشدد کا شکار بننے والے بے گھر افغان افراد کو قانونی، نفسیاتی، حفاظتی اور دیگر ریفرل خدمات تک رسائی کے لئے معلومات و مدد فراہم کرنا ہے۔

اس حوالے سے پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اقوام متحدہ کے اداروں, سول سوسائٹی کی مقامی تنظیموں, حکومتی اداروں, اور دیگر شعبہ ہائے جات زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور بے گھر افغان افراد کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب کے شرکاء کو بتایا گیا کہ دنیا بھر بشمول خیبرپختونخوا میں جنسی اور صنفی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات انتہائی تشویش کا باعث ہیں اور ان کی روک تھام کے لیے حکومت کی جانب سے کئی اداروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اور اس کے ساتھ ہی سماجی تنظیمیں عوام الناس میں اس حوالے سے اگاہی پیدا کر رہی ہیں لیکن جنسی اور صنفی تشدد کا شکار افراد کو خدمات تک رسائی دینے والے اداروں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کو اسان بنائے جانے کی ضرورت ہے۔

بے گھر افراد افغان افراد پر صنفی اور جنسی تشدد کے منفی اثرات کو دیکھتے ہوئے، اس ہیلپ لائن کا مقصد متاثرین کو ضروری مدد اور حمایت فراہم کرنا ہے۔ مرستہ ہیلپ لائن کے آغاز سے پہلے خدمات فراہم کرنے والے تمام اداروں کی معلومات اکٹھی کی گئی ہے تاکہ متاثرین کو موثر خدمات تک رسائی میں مدد مل سکے۔

ہیلپ لائن کے افتتاح کے موقع پر فضل ربی، ڈائریکٹر ایس ایس یو، افغان کمشنریٹ نے کہا، “پاکستان حکومت اور افغان کمشنریٹ افغان برادری کو تحفظ فراہم کرنے اور انہیں ہر قسم کے ہراساں کرنے، تشدد اور بدسلوکی سے بچانے کے لئے پرعزم ہیں۔ اور اس سلسلے میں ان تمام مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مدد کی جائے گی جو کہ قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی خدمات فراہم کر رہی ہیں“

خیبر پختونخوا میں آئی او ایم کے پروٹیکشن کوارڈینیٹر امیر حمزہ نے کہا کہ بے گھر افغان افراد کو معاونت فراہم کرنا اور ان کی زندگیوں کو تشدد سے پاک اور اسان بنانا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے سماجی تنظیمیں اور حکومت مل کر ایک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

بلیو وینز کے پروگرام مینیجر قمر نسیم نے اس موقع پر کہا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ صنفی اور جنسی تشدد کی شکار تمام افراد بالخصوص بے گھر افغان افراد کو ضروری خدمات فراہم کرنے والے اداروں سے جوڑا جا سکے جو انہیں قانونی معاونت, نفسیاتی مدد اور دیگر سہولیات بروقت مہیا کر کے ان کی زندگیوں کو بہتر بنا سکیں۔

Recent Posts

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…

4 hours ago

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

20 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

2 days ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

3 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

3 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 days ago