Woman involved in extortion arrested in Peshawar
پشاور میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بھتہ خوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار خاتون بھتہ خور والد اور اس کے نیٹ ورک کی سہولت کار ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون مریم کے افغان موبائل نمبرز سے بھتے کی کالز کرنے میں بھی ملوث تھی۔ملزمہ نے دو کاروباری شخصیات کو بھتے کی کالز کی تھی۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خاتون نے بھیس بدل کر ایک مقام پر بھتے کا لیٹر بھی پھینکا تھا۔ ملزمہ کے والد اور نیٹ ورک کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
via: Geo News
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…