Categories: Latest News

رمضان کے مہینے میں بھی چوری کی وارداتیں تھم نہ سکیں

ویب ڈیسک: مشرق نیوز – پشاور میں رمضان کے مہینے میں بھی چوری کی وارداتیں تھم نہ سکیں اور اس بابرکت مہینے میں بھی چوری کی متعدد وارداتیں پیش آئی ہیں۔ مدعی حبیب اللہ سکنہ فیز7نے حیات آباد پولیس کو بتایاکہ اس نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے قریب اپنی آلٹو گاڑی کھڑی کرکے ہسپتال کے اندر چلا گیا جب واپس آیا تو موٹرکار غائب تھی جو نامعلوم افرا د نے چوری کرلی تھی۔اسی طرح سکندرخلیل ولد محمد ابراہیم سکنہ ابدرہ کندے نے ٹائون پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ ابدرہ کندے پایان میں جامع مسجد میں نمازی رات کو تراویح پڑھ کر مسجد کے دروازے بند کرکے گھروں کو چلے گئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ مسجد کی دیواریں چھوٹی ہیں اور مسجد کا جنریٹر مسجد کے باہر صحن میں پڑا ہوتاہے۔
صبح جب انہوں نے آکردیکھا تو جنریٹر کے ساتھ بیٹری نہیں تھی جو نامعلوم افراد نے دیوارپھلانگ کرمسجد کے اندر سے چوری کی ۔ انہوں نے بتایا کہ مسجد سے پہلے بھی بیٹریاں چوری ہوئی ہیں۔ ادھر عنایت خان سکنہ چرگوکلے نے تھانہ خزانہ کو بتایا کہ وہ موٹرسائیکل پر گھرجارہا تھا جب روندہ کھٹر پہنچا تو دوافراد نے اسے روک کر اسلحہ کی نوک پر اس سے موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے انکوائری مکمل ہونے پر تقریبا دوہفتے بعد ایف آئی آر درج کرلی ہے ۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

16 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

23 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago